اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا: علامہ محمد حسین نجفی کی زیر سرپرستی قائم جامعہ سلطان المدارس کا سالانہ جلسہ کل بھی جاری رہے گا، جلسے میں علماء اور عوام کی کثیر تعداد شریک ہے۔
سرگودھا میں جامعہ علمیہ سلطان المدارس الاسلامیہ کے دو روزہ سالانہ اجلاس میں شیعہ علما کونسل کے قائد علامہ سید ساجد علی نقوی تشریف لائے۔ اس موقع پر شیعہ علما کونسل، جعفریہ یوتھ، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے کارکنوں اور اجتماع میں شریک لوگوں کی کثیر تعداد نے انکا استقبال کیا۔ علامہ سید ساجد علی نقوی کو ایک قافلے کی صورت میں جامعہ علمیہ سلطان المدارس الاسلامیہ لایا گیا، جہاں انہوں نے قائد علامہ محمد حسین نجفی کی سرپرستی میں چلنے والے مدرسے کے سالانہ جلسہ سے خطاب کیا. جامعہ سلطان المدارس کا سالانہ جلسہ کل بھی جاری رہے گا، جلسے میں علما اور عوام کی کثیر تعداد شریک ہے۔
جے ایس او کا مرکزی کنونشن، علامہ ساجد علی نقوی کی صدارت میں مجلس نظارت کا اجلاس
فیصل آباد میں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا نواں سالانہ مرکزی کنونشن، تعمیر سیرت و ارتقاء پاکستان کے عنوان کے تحت جاری ہے۔ مرکزی کنونشن میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی بھی کل رات سے موجود ہیں، وہ آج ملک بھر سے آئے ہوئے جعفریہ طلبہ سے خطاب کریں گے۔ مرکزی کنونشن کے موقع پر مجلس نظارت کا اجلاس ہوا، نظارت کے اجلاس میں تنظمی اراکین نظارت اور علماء نے شرکت کی۔ جے ایس او کی مجلس نظارت کے اجلاس کی صدارت شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کی۔ یاد رہے کہ کنونشن کے آخری روز جے ایس او کے نئے میر کارواں کا انتخاب بھی عمل میں آئے گا اور تنظیم کے نئے سال کا آغاز ہوگا۔
.......
/169